29 مارچ 2013 - 19:30

افغانستان میں امریکی ہوائي حملے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ افغانستان کے صوبۂ غزنی کے علاقے" اسپند دہ"  میں ہونے والی جھڑپوں میں 12 عام شہری، 16 افغان فوجی اور 8 طالبان  مارے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے اسپند دہ میں افغان فوج کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افغان فوجی مارے گئے جبکہ اس حملے میں 4 گاڑیاں تباہ ہوگئيں۔ اطلاعات کے مطابق اس کے بعد امریکی جنگي طیاروں نے علاقے پر بمباری کی جس میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور دو عورتیں شامل ہیں۔امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 14 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سنہ 2001 میں افغانستان پر ہونے والے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد سے اب تک  اس ملک میں20 ہزار سے زیادہ عام شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔................/242